QR codeQR code

مسلمان  ایک دوسرے کی مدد کرکے کشمیر کو نجات دیں

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

19 Aug 2019 گھنٹہ 18:02

کشمیر میں 90 ٪ سے زیادہ مسلمان آباد ہیں اور آج بھارت کو اس بات کا خیال آیا ہے کہ وہاں سے مسلمانوں کو نکال کر ہندو آبادی بنائی جائی جو ایک ظلم ہے۔


مسلمان  ایک دوسرے کی مدد کرکے کشمیر کو نجات دیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، مسئلہ کشمیر کو 72 سال گذر چکے ہیں اور کشمیر دو حصوں میں تقسیم ہے ایک ہندوستان کے کے قبضے میں ہے اور دوسرا پاکستان کے زیر سلطہ ہے۔
کشمیر ایک بے انتہا خوبصورت وادی ہے لیکن افسوس کے ساتھ وہاں پر مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارتی حکومت مسلمانوں کو کشمیر سے نکال کر اس حق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ کشمیر میں 90 ٪ سے زیادہ مسلمان آباد ہیں اور آج بھارت کو اس بات کا خیال آیا ہے کہ وہاں سے مسلمانوں کو نکال کر ہندو آبادی بنائی جائی جو ایک ظلم ہے۔
آج خطے کے مسلمانوں کی ذؐمہ داری ہے کہ کشمیر کو کسی بھی حال میں فراموش نہ کرے اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 434687

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/434687/مسلمان-ایک-دوسرے-کی-مدد-کرکے-کشمیر-کو-نجات-دیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com