QR codeQR code

شیخ حسن البنا تقریب مذاہب کے بڑے داعی تھے

، مجمع جہانی تقریب مذاہب کی جانب سے شیخ حسن البنا سے متعلق ایک مقالہ شایع کیا گیا

10 Aug 2019 گھنٹہ 18:19

مجمع جہانی تقریب مذاہب کی جانب سے شیخ حسن البنا سے متعلق ایک مقالہ شایع کیا گیا ہے جس مین ان کی تقریب مذاہب سے تعلق کوششوں کو بیان کیا گیا۔


شیخ حسن البنا تقریب مذاہب کے بڑے داعی تھے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب کی جانب سے شیخ حسن البنا سے متعلق ایک مقالہ شایع کیا گیا ہے جس مین ان کی تقریب مذاہب سے تعلق کوششوں کو بیان کیا گیا۔
شیخ حسن البنا جمیعت اخوان المسلمین کے سربراہ تھے اور آپ نے ایک دینی گھرانے میں آنکھ کھولی اور آپ کے والد بھی ایک عالم دین تھے۔ یہی وجہ تھی کہ آپ بھی فطری طور پر دین علوم کی جانب دلچسپ رکھتے تھے اور اس کے علاوہ آپ نے عصری تعلیم بھی حاصل کی۔شیخ حسن البنا نے چودہ سال کی عمر میں قرآن بھی حفظ کیا تھا۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے اپنے آبائی شہر کا رُخ کی اور وہاں تدریس میں مشغول ہوگئے۔ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ آپ نے باقاعدہ سیاست میں دلچسپی لینی شروع کردی اور 1928 میں آپ نے باقاعدہ طور پر جمیعت اخون المسلمین کی بنیاد رکھی۔ جمیعت اخون المسلمین نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مصر کو اپنی توجہ کو محور بنا لیا۔
شیخ حسن البنا نے سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھی۔


خبر کا کوڈ: 433650

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433650/شیخ-حسن-البنا-تقریب-مذاہب-کے-بڑے-داعی-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com