QR codeQR code

امریکی پابندیوں کی پروا کیے بغیر شمالی کوریا کا ایک میزائیل تجربہ

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے شمالی پڑوسی ملک نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کیا ہے

10 Aug 2019 گھنٹہ 17:25

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنے ملک کے جدید میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کے لیے ایک انتباہ قرار دیا ہے جو امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں انجام دے رہا ہے


جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے شمالی پڑوسی ملک نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
 نیوز ایجنسی یونھاپ کے مطابق شمالی کوریا نے دو نامعلوم اشیا اپنے مشرقی ساحل کی جانب فائر کی ہیں۔ 
پچھلے دو ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا یہ پانچوان تجربہ ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنے ملک کے جدید میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کے لیے ایک انتباہ قرار دیا ہے جو امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں انجام دے رہا ہے۔
امریکہ اور جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے انتباہ کے باوجود فوجی مشقیں انجام دے رہے ہیں جو پچیس روز تک جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 433637

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433637/امریکی-پابندیوں-کی-پروا-کیے-بغیر-شمالی-کوریا-کا-ایک-میزائیل-تجربہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com