QR codeQR code

مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا گیا

نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا

8 Aug 2019 گھنٹہ 17:45

لاہور پاکستان میں نیب نے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کر لیا ہے جنھیں جمعے کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


لاہور پاکستان میں نیب نے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کر لیا ہے جنھیں جمعے کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کے حکم پر ڈاکٹر کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی جبکہ انہیں جمعے کو ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا-
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد لوٹ رہی تھیں-
مریم نواز کو جمعرات کو نیب کے سامنے پیش ہونا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد نیب نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا- مریم نواز کو جس وقت گرفتار کیا گیا اس وقت بڑی تعداد میں لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جن میں شدید غم و غصہ پایا گیا-
مریم نواز کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا- اجلاس سے واک آؤٹ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شامل تھے-


خبر کا کوڈ: 433449

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433449/مریم-نواز-کو-چودھری-شوگر-ملز-کیس-میں-گرفتار-کرلیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com