QR codeQR code

اقوام متحدہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا خود جائزہ لے

انٹونیو گوترس کے نام اپنے ایک خط میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے

7 Aug 2019 گھنٹہ 16:00

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ سے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے


پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ سے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس کے نام اپنے ایک خط میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ادارے کی تحقیقاتی ٹیم ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر روانہ کی جائے۔
اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین ہندوستان کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کشمیر سے متعلق حکومت کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 433357

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433357/اقوام-متحدہ-کشمیر-کی-کشیدہ-صورتحال-کا-خود-جائزہ-لے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com