QR codeQR code

ایک مرتبہ پھر صہیونی فوج کی پر امن واپسی مارچ پر شدید فائرنگ

غزہ میں جمعے کے روز 69ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی

3 Aug 2019 گھنٹہ 15:57

غزہ میں فلسطینیوں کے 69ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 49 فلسطینی زخمی ہو گئے


غزہ میں فلسطینیوں کے 69ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 49 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز 69ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں49 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 صحافی من  جملہ چین کی خبر رساں ایجنسی شینہوا  کے صحافی بھی شامل ہیں ۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ  میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 432606

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/432606/ایک-مرتبہ-پھر-صہیونی-فوج-کی-پر-امن-واپسی-مارچ-شدید-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com