QR codeQR code

مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے امریکہ کی مدد نہیں چاہیے

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کہا

23 Jul 2019 گھنٹہ 18:09

حکومت ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اختلافات حل کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لئے امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کردیا۔


حکومت ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اختلافات حل کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لئے امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کردیا۔
یڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے مسئلہ کشمیر پر اختلافات حل کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی ثالثی کے لئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے اور نئی دہلی و اسلام آباد کے اختلافات دو طرفہ ضابطور سے ہی حل ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعطم نے ان سے مسئلہ کمشمیر کے حل میں ثالثی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ یہ اختلافات ایسی حالت میں جاری ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں کشمیر میں ریفرنڈم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 431040

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/431040/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلیے-امریکہ-کی-مدد-نہیں-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com