QR codeQR code

عباس عراقچی فرانسیسی صدر کے نام صدر روحانی کا پیغام لے کر پیرس روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

23 Jul 2019 گھنٹہ 17:37

ایران کے سیاسی امور میں نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی فرانسیسی صدر کے نام صدر روحانی کا پیغام لے کر پیرس روانہ ہوگئے.


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے سیاسی امور میں نائب وزیر خارجہ صدر مملکت کا ایک پیغام لے کر پیرس روانہ ہوگئے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران کے سیاسی امور میں نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی فرانسیسی صدر کے نام صدر روحانی کا پیغام لے کر پیرس روانہ ہوگئے.
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سید عباس عراقچی پیرس کے دورے کے موقع پر صدر روحانی کا پیغام  فرانس کے صدر امانوئل میکرون  کو دیں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے صدور نے جمعرات 18 جولائی کو ٹیلی فونک رابطے میں خطے اور اہم  بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہونے والی کوششوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے فرانس کی کوششوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کو بچانے کے تمام آپشن کھلے ہیں-
فرانسیسی صدر نے خطے میں حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے اور جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے دونوں ملکوں کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 431029

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/431029/عباس-عراقچی-فرانسیسی-صدر-کے-نام-روحانی-کا-پیغام-لے-کر-پیرس-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com