QR codeQR code

شاہد خاقان عباسی کو کرپشن کے الزام میں عدالت میں پیش کردیا گیا

عباسی کو تیرہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعے عدالت میں

19 Jul 2019 گھنٹہ 20:33

پاکستان میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تیرہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔


پاکستان میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تیرہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعے کے دن اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کے تیرہ دن کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو یکم اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے وقت صحافیوں سے گفتگو میں اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر جو مقدمہ بنایا گیا ہے وہ کاغذ پر لکھنے کے قابل بھی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے جمعرات کو اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور جا رہے تھے۔ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی ٹرمینل کیس میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال، اور قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپئے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 430293

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430293/شاہد-خاقان-عباسی-کو-کرپشن-کے-الزام-میں-عدالت-پیش-کردیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com