QR codeQR code

ایٹمی بجلی گھر ایران کی ضرورت ہے اور اس تعمر میں بھرپور تعاون کریں گے

روس نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام پروگرام کے مطابق جاری رکھے گا

18 Jul 2019 گھنٹہ 23:44

بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام پروگرام کے تحت مکمل ہوجائے گا یہ بجلی گھر ایران کی ضرورت کے لئے بجلی تیار کر رہا ہے


روس نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام پروگرام کے مطابق جاری رکھے گا۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر ایران میں روس کا سب سے اہم پروجیکٹ ہے اور ان تنصیبات کے پہلے مرحلے کا کسی معمولی سی مشکل کے بغیر افتتاح ہوگیا  اور یہ بجلی گھر ایران کی ضرورت کے لئے بجلی تیار کر رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام پروگرام کے تحت مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن کی غیر قانونی پابندیوں نے ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں مشکلات کھڑی کردی ہیں لیکن تہران اور ماسکو بوشہرایٹمی بجلی گھر کی تعمیر میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھا ہے اور وہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430214

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430214/ایٹمی-بجلی-گھر-ایران-کی-ضرورت-ہے-اور-اس-تعمر-میں-بھرپور-تعاون-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com