QR codeQR code

خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

برطانوی وزیراعظم نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی ہے

18 Jul 2019 گھنٹہ 17:26

برطانوی وزیراعظم تھرسا مے نے چتم ہاوس تھنک ٹینکس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو درپیش چلینجز کے باجود اس کا تحفظ ضروری ہے۔


برطانوی وزیراعظم نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی ہے۔
برطانوی وزیراعظم تھرسا مے نے چتم ہاوس تھنک ٹینکس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو درپیش چلینجز کے باجود اس کا تحفظ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے سیاست کے میدان میں باہمی مفاہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں ایران جوہری معاہدہ، ہمارے لئے سب سے اچھا آپشن ہے۔
واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تین یورپی رکن ممالک بشمول جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ سمیت خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔
 درایں اثنا سید عباس موسوی نے بھی جوہری معاہدے سے متعلق تین یورپی ممالک کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ ایران کیجانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا اور اس حوالے سے حسن سلوک پر مبنی برتاؤ کرنا، اسی وقت ممکن ہے جب اس معاہدے کے دیگر اراکین بھی اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کریں۔
ترجمان موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی توقع ہے کہ جوہری معاہدے کے یورپی اراکین اس معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے عملی اور ذمہ دارانہ اقدامات اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 430195

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430195/خلیج-فارس-میں-حالیہ-کشیدگی-کو-ختم-کرنے-کی-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com