QR codeQR code

عرب ممالک کے بحران ریاض کے علاوہ کہیں حل نہیں ہوسکتے

بحرین کے وزیر اطلاعات و نشریات نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا

14 Jul 2019 گھنٹہ 20:36

بحرین کے وزیر اطلاعات و نشریات نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ نے عرب اقوام کو بری طرح نشانہ بنا رکھا ہے


بحرین کے وزیر اطلاعات و نشریات نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ نے عرب اقوام کو بری طرح نشانہ بنا رکھا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزیر اطلاعات و نشریات علی بن محمد الرمیحی نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ نے عرب اقوام کو بری طرح نشانہ بنا رکھا ہے۔ بحرینی وزیر نے کہا کہ قطری چینل الجزیرہ نے اپنے اثرات کو کھو دیا ہے اور وہ اب ،عرب اقوام کو بری طرح نشانہ بنا رہا ہے۔ الرمیحی نے کہا کہ قطر اور 4 عرب ممالک میں جاری بحران ریاض کے علاوہ کہیں حل نہیں ہوسکتا ۔ اس نے کہا کہ روزانہ مزدودی لینے والے مزدوروں کے ذریعہ یہ بحران حل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین امارات اور مصر نے قطر پر 5 جون 2017 کو اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کرکے تعلقات منقطع کردیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 429623

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429623/عرب-ممالک-کے-بحران-ریاض-علاوہ-کہیں-حل-نہیں-ہوسکتے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com