QR codeQR code

ٹرمپ کی جانب سے ری پبلکن اراکین کی بے عزتی کا سلسلہ جاری

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا

14 Jul 2019 گھنٹہ 20:20

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دے دیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پال رایان جیسے ری پبلکن اراکین، پارٹی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ کمزور، غیر موثر اور احمق ہیں


امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دے دیا۔
 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پال رایان جیسے ری پبلکن اراکین، پارٹی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ کمزور، غیر موثر اور احمق ہیں۔
 انہوں نے ایوان نمائندگان کے اقلیتی دھڑے کے سربراہ مک کارٹی کو پال رایان کے مقابلے میں کہیں زیادہ باصلاحیت رہنما قرار دیا۔
 ٹرمپ نے پال رایان کی توہین جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان جسے افراد ریپبلکن پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیں گے۔
 ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پر یہ حملے، امریکی جریدے پولیٹیکو سے وابستہ صحافی ٹم البرٹا کی تازہ کتاب امریکن کارنیج میں، سن دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم اور صدر امریکہ کی حیثیت سے اپنے کردار کے بارے میں پال رایان کے منفی تاثرات سامنے آنے کے بعد کیے۔
 البرٹا نے اپنی تازہ کتاب میں لکھا ہے کہ پال رایان کا کہنا ہے کہ وہ مزید دو سال تک ٹرمپ کو تحمل نہیں کر سکتے اور سیاست سے ریٹائر منٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ رایان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو کچھ پتہ نہیں کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 429619

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429619/ٹرمپ-کی-جانب-سے-ری-پبلکن-اراکین-بے-عزتی-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com