QR codeQR code

امارات کے فوجیوں کا انخلا جارح افواج کی شکست کی دلیل ہے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمدالبخیتی نے کہا

12 Jul 2019 گھنٹہ 18:05

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن کے بعض علاقوں سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے انخلا کی تصدیق کردی ہے


یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن کے بعض علاقوں سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے انخلا کی تصدیق کردی ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمدالبخیتی نے جمعے کو العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے بعض علاقوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلالیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی سرکاری سطح پر امارات کے اس اقدام کی کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ انصاراللہ کے رہنما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمن کی فضائیہ اور اس کا میزائل یونٹ متحدہ عرب امارات کے ہر طرح کے حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے کہا کہ یمن کی استقامتی تحریک کا مطالبہ ہے کہ سبھی غیر ملکی فوجیں جلد سے جلد یمن سے نکل جائیں اور جو بھی غیر ملکی فوجی یمن میں موجود رہے گا اسے جارح اور غاصب سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن اور دیگر ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا تحفظ اور احترام ضروری ہے اور علاقے میں امن و سلامتی اور خوشحالی خطے کے عوام کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے لبنان کے روزنامہ الاخبار نے خبردی دی تھی کہ یمن کے جنوبی اور مشرقی صوبوں سے متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجیوں کو واپس بلالیا ہے یا پھر ان کی تعداد کم کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 429257

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429257/امارات-کے-فوجیوں-کا-انخلا-جارح-افواج-کی-شکست-دلیل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com