QR codeQR code

کراچی میں لیاری بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

پاکستان کے شہر کراچی  میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی

12 Jul 2019 گھنٹہ 14:33

پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے


پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے انٹیلیجنس معلومات کی بنا پرکارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ  ( ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزارسے زائد گولیاں،  2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 429203

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429203/کراچی-میں-لیاری-بڑی-تعداد-میں-اسلحہ-برا-مد-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com