QR codeQR code

امریکی حکام نے عمران خان کے دورے سے متعلق لا علمی کا اظھار کردیا

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان  نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

10 Jul 2019 گھنٹہ 16:37

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں


امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان  نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ہمیں کوئی اطلاع نہیں  اوروائٹ ہاؤس نے بھی عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہذا عمران خان کے امریکہ  کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 429033

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429033/امریکی-حکام-نے-عمران-خان-کے-دورے-سے-متعلق-لا-علمی-کا-اظھار-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com