QR codeQR code

روس امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارت جاری رکھے گا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے

9 Jul 2019 گھنٹہ 22:13

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے


روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کا فیصلہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کے منافی نہیں ہے-
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کے بارے میں واضح تجاویز کے سلسلے میں بحث کے لئے ایک اجلاس کرانے کے لئے تیار ہے- اس درمیان یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا-
یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تجارتی حجم دو ہزار اٹھارہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ تھا اور اس میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے- روسی نمائندے نے کہا کہ اگرچہ یورپ نے انسٹیکس کو آپریشنل کرنے کی بات کی تھی لیکن کئی مہینے گذر جانے کے بعد بھی اب تک یہ سسٹم آپریشنل نہیں ہو سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 428883

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428883/روس-امریکی-پابندیوں-کے-باوجود-ایران-سے-تجارت-جاری-رکھے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com