QR codeQR code

عراقی فوج کا داعش کے خلاف کامیاب آپریشن

عراقی فوج نے شام سے محلقہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے

8 Jul 2019 گھنٹہ 18:44

عراقی فوج نے شام سے محلقہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے


عراقی فوج نے شام سے محلقہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس آپریشن کا مقصد شام کی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے آٹھ مراکز کو تباہ اور علاقے میں دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شام کی سرحد سے ملحقہ مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
مکمل شکست کے باوجود داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان بھی ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 428678

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428678/عراقی-فوج-کا-داعش-کے-خلاف-کامیاب-آپریشن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com