QR codeQR code

ایران کے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کیساتھ اپنے جدید لائحہ عمل کا اعلان کرے گا

جوہری معاہدے پر ایرانی نئے فیصلوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

7 Jul 2019 گھنٹہ 15:51

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے یورپی فریق کو ایران کے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کیساتھ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں میں کمی لانے کے لیے نئے فیصلوں کا آج اعلان متوقع ہے


جوہری معاہدے پر ایرانی نئے فیصلوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے یورپی فریق کو ایران کے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کیساتھ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں میں کمی لانے کے لیے نئے فیصلوں کا آج اعلان متوقع ہے.
یورپ کو 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کے ساتھ ایران کی وزارت خارجہ، اعلی قومی سیکورٹی کونسل اور جوہری توانائی تنظیم کے حکام آج بروز اتوار ایٹمی سمجھوتے پر ایران کے وعدوں میں کمی لانے کے نئے فیصلوں کا اعلان کر سکتے ہیں.
جوہری معاہدے پر ایرانی وعدوں میں کمی لانے کے نئے اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ آج سے ایران یورینیم کی 3.67 فیصد افزودگی کی سطح میں پرامن مقاصد کے حصول کے لیے مزید اضافہ کرے گا اور اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کی سرگرمیوں کو جوہری معاہدے کے نفاذ سے پہلے واپس لائے گا.
تاہم ایران نے کہا ہے کہ  اگر یورپی فریق جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کر کے ایرانی مفادات کو پورا کرے تو ایران بھی فوری طور پر اس معاہدے پر اپنے وعدوں کی کمی کے سلسلے کو روکے گا.


خبر کا کوڈ: 428461

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428461/ایران-کے-60-روزہ-الٹی-میٹم-اختتام-کیساتھ-اپنے-جدید-لائحہ-عمل-کا-اعلان-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com