QR codeQR code

بھارت ملکی فیصلوں میں امریکی دباؤ قبول نہیں کرے گا

امریکی دباؤ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں تاکید کے ساتھ کہا ہے

4 Jul 2019 گھنٹہ 16:23

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اور تجارت بند نہیں کی جائے گی


ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اور تجارت بند نہیں کی جائے گی۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ تجارت بند کرنے کے سلسلے میں امریکی دباؤ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات، کسی تیسرے ملک کی بنا پر ہرگز متاثر نہیں ہوں گے اور ہندوستان، ایران کے ساتھ تجارت بھی بند نہیں کرے گا۔
امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت بند کرنے کے سلسلے میں دنیا کے مختلف ملکوں پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی بھی دی ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت و تعاون کرنے والے ملکوں کے خلاف پابندی عائد کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 428047

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428047/بھارت-ملکی-فیصلوں-میں-امریکی-دباؤ-قبول-نہیں-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com