QR codeQR code

شیخ زکزاکی کی رہائی کیلیے تہران میں نائجیریا کے سفاترخانے پر احتجاجی مظاہرہ

نائجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو نائجیریا کی قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ

3 Jul 2019 گھنٹہ 22:10

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے نائجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو نائجیریا کی قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے نائجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو نائجیریا کی قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے نائجیریا میں  اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو نائجیریا کی قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتید  بھی شریک ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی حکومت نے شیخ زکزاکی کو مسموم کردیا ہے جس کے بعد ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو 2015 میں شیعہ امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ فوج کے اس بہیمانہ حملے میں 350 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 428008

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428008/شیخ-زکزاکی-کی-رہائی-کیلیے-تہران-میں-نائجیریا-کے-سفاترخانے-پر-احتجاجی-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com