QR codeQR code

ایرانی عوام دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا

24 Jun 2019 گھنٹہ 18:50

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےپارلیمنٹ کی سیاسی کمیٹی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا۔ امریکی صدر کی جنگ پر مبنی دھمکیوں، امریکہ کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور امریکی ڈرون کے سرنگوں کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کی طرف سے پوری قدرت اور قوت کے ساتھ دشمن کی پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ جاری رہےگا۔


خبر کا کوڈ: 426548

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426548/ایرانی-عوام-دشمن-کی-کسی-بھی-جارحیت-کا-بھرپور-جواب-دینے-کیلیے-تیار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com