QR codeQR code

عمران خان افغانستان میں انتخابات کسی کی حمایت نا کرنے کا اعلان

اعظم عمران خان نے  شہر مری میں افغانستان سے متعلق امن کانفرنس کے شرکا سے ملاقات میں کہا

24 Jun 2019 گھنٹہ 17:04

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کا ملک غیر جانبدار رہے گا


پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کا ملک غیر جانبدار رہے گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے  شہر مری میں افغانستان سے متعلق امن کانفرنس کے شرکا سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک، افغان عوام کے حق انتخاب کا احترام کرتا ہے اور وہ افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخابات میں کسی بھی گروہ کی حمایت نہیں کرے گا۔انھوں نے، افغانستان کے امن مذاکرات کے آغاز کو مثبـت قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرات میں کابل حکومت کے نمائندوں کی شمولیت سے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہر مری میں افغانستان کی امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں افغانستان کی اہم سیاسی شخصیات منجملہ گلبدین حکمتیار، عطا محمد نور، محمد محقق اور اسی طرح افغانستان کے صدارتی امیدوار حنیف اتمر اور عبدالطیف پدرام نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 426518

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426518/عمران-خان-افغانستان-میں-انتخابات-کسی-کی-حمایت-نا-کرنے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com