QR codeQR code

پاکستان بھارت اور بنگلادیشی زائرین کو عمرہ ادائیگی سے روک دیا گیا

سعودی حکومت نے اپنے تمام سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے

23 Jun 2019 گھنٹہ 15:39

سعودی عرب کی امریکہ نوازحکومت نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،ترکی سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کے مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت سے روک دیا  ہے


سعودی حکومت نے اپنے تمام سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خائن اور غدار بادشاہ نے اپنے تمام سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نوازحکومت نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،ترکی سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کے مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت سے روک دیا  ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان سے گذشتہ تین روز سے سعودی سفارت خانہ کو بھجوائے جانے والے پاسپورٹس کی ویزا ایپروول روک دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے ائیر بلیو سمیت تمام ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے ویزے نہ ملنے پر اپنا فضائی آپریشن بھی سعودی عرب کی جانب معطل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 426303

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426303/پاکستان-بھارت-اور-بنگلادیشی-زائرین-کو-عمرہ-ادائیگی-سے-روک-دیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com