QR codeQR code

افغانستان کے مسائل کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے

شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز افغانستان کی امن کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا

23 Jun 2019 گھنٹہ 15:02

پاکستان کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحران افغانستان فوجی طریقے سے حل نہیں ہو سکتا


پاکستان کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحران افغانستان فوجی طریقے سے حل نہیں ہو سکتا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز افغانستان کی امن کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کی حمایت جاری رکھے گا، کہا کہ افغانستان کا مستقبل اس ملک کے عوام سے متعلق ہے۔
انھوں نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد کے مشترکہ دشمن ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات فروغ پائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور اور قیام امن کے لئے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل ایک وفد، اس اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے شہر مری پہنچا ہے۔
اس اجلاس میں پاکستان و افغانستان کے درمیان تجارتی تعاون کی تقویت اور افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی دعوت پر افغانستان کے صدر بھی رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 426297

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426297/افغانستان-کے-مسائل-کا-حل-فوجی-آپریشن-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com