QR codeQR code

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری

یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے بتیسویں ویں ہفتے بھی صدر امانوئل میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے

22 Jun 2019 گھنٹہ 20:15

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے بتیسویں ویں ہفتے بھی صدر امانوئل میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔


فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے بتیسویں ویں ہفتے بھی صدر امانوئل میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔
پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔
معمول کے مطابق اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح فلش بال کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔
فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہو گئے۔
مظاہرین صدر امانوئل میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 426208

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426208/فرانس-میں-سرمایہ-دارانہ-نظام-کے-خلاف-مظاہرے-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com