QR codeQR code

ایرانی عدالت عالیہ کے سربراہ نے امام خمینی ؒ کے مزار پر شرکاء سے خطاب کیا

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی عہدیدار ہفتے کی صبح  حضرت امام خمینی کے مزار پر گئے

22 Jun 2019 گھنٹہ 17:07

عدلیہ کے سربراہ دیگر اعلی عہدیداروں اور کارکنوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی


عدلیہ کے سربراہ دیگر اعلی عہدیداروں اور کارکنوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ہفتہ عدلیہ کے آغاز کے پہلے دن عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی عہدیدار ہفتے کی صبح  حضرت امام خمینی کے مزار پر گئے اور آپ کی امنگوں پر قائم رہنے کا عہد دوہرایا۔
عدلیہ کے سربراہ اور ہمراہ ساتھیوں نے بعد ازاں بہشت زھرا میں اٹھائیس جون کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
 قابل ذکر ہے کہ اٹھائیس جون انیس سو اکیاسی کو ایرانی عدلیہ کے پہلے سربراہ آیت اللہ محمد حسین بہشتی اور بہتر دیگر اعلی ایرانی حکام دہشت گردی کے ایک سانحے میں شہید ہو گئے تھے۔
اس سانحے کے بعد ایران کے سرکاری کلینڈر میں اکیس سے  اٹھائیس جون تک ہفتہ عدلیہ قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 426191

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426191/ایرانی-عدالت-عالیہ-کے-سربراہ-نے-امام-خمینی-مزار-پر-شرکاء-سے-خطاب-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com