QR codeQR code

غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی فوج کی بسترین فائرنگ اور شیلنگ

جمعے کے روز63 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ

22 Jun 2019 گھنٹہ 16:19

غزہ میں فلسطینیوں کے 63ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 79 فلسطینی زخمی ہو گئے


غزہ میں فلسطینیوں کے 63ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 79 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز63 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں79 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ واپسی مارچ  میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 426173

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426173/غزہ-میں-فلسطینیوں-پر-صہیونی-فوج-کی-بسترین-فائرنگ-اور-شیلنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com