QR codeQR code

ایران کے خلاف امریکی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع امیر حاتمی  نے کہا

19 Jun 2019 گھنٹہ 21:28

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے ایران کے خلاف تیل بردارکشتیوں پر حملے کے بارے میں امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے ایران کے خلاف تیل بردارکشتیوں پر حملے کے بارے میں امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات جھوٹ اور کذب پر مبنی ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع امیر حاتمی  نے ایران کے خلاف خلیج عمان میں تیل بردارکشتیوں پر حملے کے بارے میں امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے خلاف امریکی الزامات جھوٹ اور کذب پر مبنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر خلیج عمان میں دو تیل بردار کشتیوں پر حملے کے بارے میں امریکی الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ امریکی حکام کو جھوٹ بولنے اور واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے عادت ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار اور اہم ملک ہے ۔ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فجیرہ بندرگاہ کی تمام اطلاعات متحدہ عرب امارات کے ہاتھ میں ہیں اور درست اور غیر جانبدار تحقیقات کے بعد پتہ چل جائے گا کہ کشتیوں پر حملے میں خود امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک سعودی عرب اور امارات ملوث ہیں۔ امیر حاتمی نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات خطے میں جنگ کو شعلہ ور کرنے کی گھناؤنی اور مجرمانہ سازش کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ جنگ کی صورت میں ان کا دامن بھی آگ لگنے سے محفوظ نہیں رہےگا۔


خبر کا کوڈ: 425875

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425875/ایران-کے-خلاف-امریکی-الزامات-جھوٹ-کا-پلندہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com