QR codeQR code

بصرہ میں دہشت گردوں نے آئل ریفاینری پر راکٹوں سے حملہ کردیا

عراقی پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں دوعراقی مزدور زخمی ہوگئے

19 Jun 2019 گھنٹہ 17:12

نامعلوم دہشت گردوں نے عراق کے شہر بصرہ کے علاقے برجسیہ پر راکٹ فائر کیا ہے جہاں غیر ملکی تیل کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں


نامعلوم دہشت گردوں نے عراق کے شہر بصرہ کے علاقے برجسیہ پر راکٹ فائر کیا ہے جہاں غیر ملکی تیل کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں۔
عراقی پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں دوعراقی مزدور زخمی ہوگئے۔ بصرہ کے علاقے برجسیہ پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔عراقی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ ایکسن موبل کمپنی کے ملازمین کی رہائش گاہ اور ورکنگ فیلڈ سے محض سو میٹر کے فاصلے پر گرا ہے۔اسی دوران امریکی کمپنی ایکسن موبل نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیس غیر ملکی کارکنوں کو بصرہ سے باہر نکال رہی ہے۔عراق کی وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ ےکہ رائل ڈچ شیل اور اطالوی کمپنی اینے کے دفاتر بھی اسی علاقے میں واقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 425826

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425826/بصرہ-میں-دہشت-گردوں-نے-آئل-ریفاینری-پر-راکٹوں-سے-حملہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com