QR codeQR code

امریکہ مزید فوج تعینات کرکے خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، چین و روس

مشرقِ وسطیٰ کے علاقے میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے

19 Jun 2019 گھنٹہ 15:47

روس اور چین نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کو ’ تناؤ بڑھانے کا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک نیا ’پینڈورا بکس‘ کھل جائے گا


چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ کے علاقے میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
روس اور چین نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کو ’ تناؤ بڑھانے کا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک نیا ’پینڈورا بکس‘ کھل جائے گا۔
اس اقدام پر چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان وانگ یائی نے اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقین کو فہم اور تدبر کے مظاہرے کا کہہ رہے ہیں اور ایسے عمل سے اجتناب کریں جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھے اور پینڈورا بکس نہ کھلے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے امریکا سے کہا کہ اسے انتہائی تناؤ اور دباؤ بڑھانے کی پالیسی سے گریز کرنا ہوگا۔
روسی نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج بڑھانے کے منصوبے کو ترک کردے ۔ انہوں نے صحافیوں کی موجودگی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بار بار متنبہ کیا کہ وہ اس دھماکہ خیز خطے میں کشیدگی بڑھانے کے غیرعقلی اور پرخطرعمل کو ترک کرے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور بحیرہ عمان میں تیل کے دو بڑے ٹینکروں پر حملےکا بہانہ بناتے ہوئے امریکا نے خطے میں مزید 1000 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 425808

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425808/امریکہ-مزید-فوج-تعینات-کرکے-خطے-میں-کشیدگی-بڑھا-رہا-ہے-چین-روس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com