QR codeQR code

قطر پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اتوار کے دن پاکستان کا دورہ کریں گے

18 Jun 2019 گھنٹہ 20:49

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اتوار کے دن پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق قطر پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوگیا


قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اتوار کے دن پاکستان کا دورہ کریں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اتوار کے دن پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق قطر پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوگیا اور  امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، وہ اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ 
میڈیا رپورٹس   کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی پاکستان میں  22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 425632

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425632/قطر-پاکستان-میں-ملکی-تاریخ-کی-سب-سے-بڑی-سرمایہ-کاری-کے-لئے-تیار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com