QR codeQR code

امارات کے وزیر مملکت کے بیان پر ایران کا کرارا جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا

15 Jun 2019 گھنٹہ 15:05

ایرانی دفترخارجہ نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ہرزہ سرائی کے جواب میں کہا


ایرانی دفترخارجہ نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ہرزہ سرائی کے جواب میں کہا ہے کہ جن کی نہ حیثیت ہے اور نہ ہی اقدار انھیں چاہئے کہ خاموش رہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات کےوزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جو لوگ شروع ہی سے آزاد  نہیں تھے اور ان کی کوئی حیثیت نہیں تھی اور مغرب سے کھوکھلاپن سیکورٹی پر منحصر رہتےہیں اور وہ مغرب کے لئے ایک دودھ دینے والی گائے کی طرح ہیں انھیں چاہئیے کہ ایران کے طاقتور حکام کے بارے میں خاموش رہیں کیونکہ ایرانی حکام کے ایک ٹوئٹ کو بھی وہ اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اس لئے انھیں خاموش رہنا چاہئیے۔
قرقاش نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی مقبولیت کم ہو رہی ہے، ظریف کی جانب سے گروپ بی کا ذکر کرنا ایک مضحکہ خیز بات ہے اور محمد جواد ظریف کی مقبولیت دن بدن کم ہو رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تیل بردار جہازوں پر حالیہ مشکوک حملے سے متعلق امریکی الزام ایران مخالف گروپ بی کے منصوبے کی کڑی ہے.  
انہوں نے مزید کہا کہ تیل بردار جہازوں کے حادثے کے فورا بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی ٹیم (بولٹن، بن زید، بن سلمان اور بنیامین نیتن یاہو) نے بی پلان بنایا ہے. 


خبر کا کوڈ: 424972

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424972/امارات-کے-وزیر-مملکت-بیان-پر-ایران-کا-کرارا-جواب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com