QR codeQR code

دنیا بھر میں قحط کے متاثرین کے لیے بھاری امداد درکار ہے

سوڈان کی حکومت اوراقوام متحدہ کے تین اداروں کی رپور ٹ کے مطابق

15 Jun 2019 گھنٹہ 14:43

ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قحط کے متاثرین کے لیے بھاری امداد درکار ہے


جنوبی سوڈان میں تقریباً سترلاکھ افرادکو شدید غذائی قلت کاسامناہے۔
سوڈان کی حکومت اوراقوام متحدہ کے تین اداروں کی رپور ٹ کے مطابق یہ انتباہ پانچ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے جنوبی سوڈان کے متحارب فریقوں کے درمیان کمزور امن معاہدہ طے پانے کے تقریبا 9 ماہ بعدسامنے آیاہے۔
رپورٹ میں اس بدترین صورتحال کی وجہ خوراک کی قلت کو قراردیا گیا ہے جس میں بارشوں کی کمی، معاشی بحران اوربرسوں سے جاری لڑائی میں چارلاکھ افراد کی ہلاکت کے باعث شدت آگئی ہے۔
ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قحط کے متاثرین کے لیے بھاری امداد درکار ہے۔
انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ مختلف ملکوں کو درپیش قحط کی صورت حال سے بیس ملین افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ قحط سے متاثرہ علاقوں میں جنوبی سوڈان، صومالیہ، یمن اور شمال مشرقی نائجیریا شامل ہیں۔
گوٹیرش کے مطابق خشک سالی اور مسلح تنازعات سے سالانہ قحط کے متاثرین میں بیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قحط سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ملین سے زائد ہے۔


خبر کا کوڈ: 424965

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424965/دنیا-بھر-میں-قحط-کے-متاثرین-لیے-بھاری-امداد-درکار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com