QR codeQR code

ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانا امریکہ کا مرض بن چکا ہے

جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد قرار دیا

14 Jun 2019 گھنٹہ 14:23

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو " گروپ بی " کے تخریبی منصوبہ کا حصہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو " گروپ بی " کے تخریبی منصوبہ کا حصہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو امریکی " گروپ بی " کے تخریبی منصوبہ کا حصہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جھوٹ بولنے میں کافی ماہر ہیں کیونکہ جھوٹ بولنے کے لئے اسے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ۔پمپئو " گروپ بی " کے منصوبے پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب جاپان کے وزير اعظم تہران کے دورے پر تھے اور اس حملے میں خاص اہداف کے تحت جاپانی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ خلیج عمان میں تجارتی کشتیوں پر حملے میں امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادیوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گروپ بی میں امریکی صدر کے مشیرجان بولٹن، امارات کے بن زاید، سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 424783

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424783/ایران-کے-خلاف-بے-بنیاد-الزامات-لگانا-امریکہ-کا-مرض-بن-چکا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com