QR codeQR code

امریکہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے

امریکہ کی سرکردگی میں بیرونی فوج کے فضائی حملے میں چھے افغان فوجی ہلاک ہو گئے

13 Jun 2019 گھنٹہ 21:54

شمالی افغانستان کے صوبے قندوز پر امریکہ کی سرکردگی میں بیرونی فوج کے فضائی حملے میں چھے افغان فوجی ہلاک ہو گئے


شمالی افغانستان کے صوبے قندوز پر امریکہ کی سرکردگی میں بیرونی فوج کے فضائی حملے میں چھے افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج صوبے قندوز میں واقع امام صاحب کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی کہ امریکہ کی سرکردگی میں غیر ملکی فوج نے ان پر فضائی حملہ کر دیا۔
اس حملے میں چھے افغان فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں بارہا اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں سرگرم افغان فوجیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اور اس طریقے سے امریکہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 424706

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424706/امریکہ-افغانستان-میں-بھی-دہشت-گردوں-کی-مدد-کر-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com