QR codeQR code

کشمیر میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا

13 Jun 2019 گھنٹہ 15:13

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کھنہ بل – پہلگام روڑ پرکل بدھ کی شام مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا


سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری العمر مجاہدین نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کھنہ بل – پہلگام روڑ پرکل بدھ کی شام مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ دیگر چار افراد بشمول ایک اسٹیشن ہاوس آفیسر اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے ہندوستان کی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینکے گئے۔
حملے کی زد میں آکر 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوئے۔
ہندوستان کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو حملہ آوروں میں سے ایک جوابی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 424676

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424676/کشمیر-میں-مسلح-افراد-نے-سیکورٹی-فورسز-پر-حملے-5-اہلکار-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com