QR codeQR code

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی میزائل تباہ کردیے

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے متعدد میزائلوں کو تباہ کردیا

12 Jun 2019 گھنٹہ 17:14

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے شمال مغربی صوبے درعا کے علاقے تل حارہ پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے


شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے شمال مغربی صوبے درعا کے علاقے تل حارہ پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
سرکاری خبر ر‎ساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے متعدد میزائلوں کو تل حارہ کی بلندیوں پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔شامی فوج نے تل حارہ کی بلندیوں کو حال ہی میں دہشت گردگروہ جبہت النصرہ کے وجود سے پاک کیا ہے اور شامی فوج نے اس علاقے میں تازہ مورچے قائم کیے ہیں۔اس سے پہلے پیر کے روز شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے صوبہ حمص کے ٹی فور نامی ایئر بیس پر بھی اسرائیل کے میزائیل حملے کو ناکام بنادیا تھا۔اسرائیلی فوجی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 424560

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424560/شامی-فوج-کے-ایئر-ڈیفنس-سسٹم-نے-اسرائیلی-میزائل-تباہ-کردیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com