QR codeQR code

متحدہ عرب امارات خطے میں اسرائیل کی روش پر گامزن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے العربی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

12 Jun 2019 گھنٹہ 16:38

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی چینل سے گفتگو میں بعض علاقائی عرب ممالک کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے العربی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی چینل سے گفتگو میں بعض علاقائی عرب ممالک کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امارات اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر خطے میںد وسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بعض ممالک یہ تصور کرتے ہیں کہ امریکہ سے قریب ہوکر انھیں تحفظ مل جائےگا۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ نواز عرب ممالک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کرکے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جنگی اقدامات سے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔


خبر کا کوڈ: 424547

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424547/متحدہ-عرب-امارات-خطے-میں-اسرائیل-کی-روش-پر-گامزن-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com