QR codeQR code

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری

پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے

11 Jun 2019 گھنٹہ 18:56

لندن میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا


پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منگل کی صبح لندن میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق شمالی لندن میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں پندرہ پولیس افسروں نے حصہ لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کو الطاف حسین کی گرفتاری کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد بھی پاکستانی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔
بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 424338

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424338/بانی-ایم-کیو-الطاف-حسین-کی-لندن-میں-گرفتاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com