QR codeQR code

نریندر مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ اور نفرت کا سہارا لیا

بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا

8 Jun 2019 گھنٹہ 17:41

بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا، وہ نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں


بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا، وہ نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا، وہ نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کیرالہ کے شہر ویاند میں روڈ شو کے دوران خطاب میں کہا کہ وہ قومی سطح پر زہرافشانی سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم مودی نے زہر افشانی کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سخت لفظ استعمال کر رہے ہیں مگرمودی نے ملک کو تقسیم کرنے کیلئے نفرت کا زہر استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نےعوام کو تقسیم کرنےکیلئے غصہ اورنفرت کو استعمال کیا، وہ ملک میں بدترین جذبات، غصہ، نفرت، عدم تحفظ ، جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی بھارت کو تقسیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423731

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/423731/نریندر-مودی-نے-انتخابات-جیتنے-کیلئے-جھوٹ-اور-نفرت-کا-سہارا-لیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com