QR codeQR code

حماس کے سربراہ کی جانب سے سید حسن نصراللہ کو تعزیتی پیغام

اسماعیل ہنیہ نے سید حسن نصر اللہ  کو انکی بہن کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی

7 Jun 2019 گھنٹہ 18:09

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے سید حسن نصر اللہ کو انکی بہن کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے


فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے سید حسن نصر اللہ کو انکی بہن کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے سید حسن نصر اللہ  کو انکی بہن کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو ان کی بہن مرحومہ زکیہ عبدالکریم نصر اللہ کے انتقال پر تعزيت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحومہ کی بخشش اور مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423566

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/423566/حماس-کے-سربراہ-کی-جانب-سے-سید-حسن-نصراللہ-کو-تعزیتی-پیغام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com