QR codeQR code

دنیا بھر کے مسلمانوں کی فسلطینی عوام سے یکجہتی/ یوم القدس کی ریلیاں زور و شور سے جاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور صدی معاملے کی مخالفت میں آج عالمی یوم قدس منایا جارہا ہے

31 May 2019 گھنٹہ 13:11

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ انھیں ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے


دنیا بھر میں عالمی استعمار کی جارحیت، صدی معاملے اور فلسطین کے مظلوم عوام پر جاری ظلم و ستم کے خلاف رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر زور و شور سے منایا جا رہا ہے۔ 

تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور صدی معاملے کی مخالفت میں آج عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظيم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ایران اور عالم اسلام کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ ایران میں سب سے بڑی ریلی کا اہتمام  تہران میں کیا گیا ہے تہران کے مختلف حصوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں نماز جمعہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے جارہے ہیں ۔ مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت صدی معاملے کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ۔

تہران کی عظیم ریلی میں ایران کے سربراہان مملکت کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام  بھی شریک ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ انھیں ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 422674

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/422674/دنیا-بھر-کے-مسلمانوں-کی-فسلطینی-عوام-سے-یکجہتی-یوم-القدس-ریلیاں-زور-شور-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com