QR codeQR code

آج صہیونیت کی سب سے بڑی مشکل اور پریشانی یوم قدس ہے

 جمیعت پیراوان انقلاب اسلامی  کے سربراہ " پرویز سروری" نے کہا

29 May 2019 گھنٹہ 15:13

گذشتہ 40 سالوں میں اسرائیل کو عالم اسلام میں ایک کینسر کی حیثیت سے دیکھا جانے لگا ہے جو صرف صرف انقلاب اسلامی کی برکت کا نتیجہ ہے


آج صہیونیت کی سب سے بڑی مشکل اور پریشانی یوم قدس ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق،  جمیعت پیراوان انقلاب اسلامی  کے سربراہ " پرویز سروری" نے مسئلہ فلسطین اور یوم قدس کی اہمیت سے متعلق تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائی تو معلوم ہوتا ہے کہ بیت المقدس ابتداء سے ہی ایک خاص اہمیت کا حامل رہا ہے اور مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان بہت سی جنگیں بھی بیت المقدس کے لیے لڑی جاچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسئلہ فلسطین اور قدس بہت ہی حساس مسئلہ ہے۔
انگریزوں کے استکباری نظام نے  مسئلہ قدس کو اور بھی حساس بنادیا اور مسلمانوں کے خلاف ایک بہت بڑی جنگ سازش تیار کی ، یعنی بہت ہی بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کے ذریعہ مسلمانوں کو ان کی سرزمین سے نکال دیا جائے۔
گذشتہ 40 سالوں میں اسرائیل کو عالم اسلام میں ایک کینسر کی حیثیت سے دیکھا جانے لگا ہے جو صرف صرف انقلاب اسلامی کی برکت کا نتیجہ ہے۔
امام خمنی ؒ نے قدس کی تحریک کا آغاز کیا اور امام خمینی ؒ کا پیغام تھا کہ مسلمان صہیونی غاصب نظام کے سامنے ڈٹ جائے اور صہیونی طاقتوں کو مقدس سرزمین سے نکال باہر کریں۔ اور ہم آج اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ آج ناصرف اسلامی ممالک بلکہ غیر مسلم مملک بھی اسرائیل کے غاصبانہ وجود کی مذمت کررہے ہیَں جو کہ اسرائیل کے لیے بہت بڑی پریشانی اور درد سر کا باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 422426

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/422426/آج-صہیونیت-کی-سب-سے-بڑی-مشکل-اور-پریشانی-یوم-قدس-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com