QR codeQR code

مذاکرات واشنگٹن کی خودسرانہ پالیسیوں میں تبدیلی سے مشروط ہیں

مذاکرات کی میز پر واپسی کو واشنگٹن کی خودسرانہ پالیسیوں میں تبدیلی سے مشروط کر دیا۔

25 May 2019 گھنٹہ 18:35

شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپسی کو واشنگٹن کی خودسرانہ پالیسیوں میں تبدیلی سے مشروط کر دی


شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپسی کو واشنگٹن کی خودسرانہ پالیسیوں میں تبدیلی سے مشروط کر دیا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک امریکی حکومت ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی کے تعلق سے مذاکراتی عمل میں اپنے خود سرانہ مطالبات سے دستبردار نہیں ہو جاتا پیونگ یانگ مذاکرات کی میز پر واپس نہیں لوٹے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ فروری میں ویتنام میں ہونے والے ٹرمپ اور کیم جونگ اون کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے-
شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اعلان کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو رواں سال کے اختتام تک یہ مہلت دیتا ہے کہ وہ کسی سمجھوتے کے حصول کے لئے قابل قبول شرائط پیش کرے-


خبر کا کوڈ: 421885

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421885/مذاکرات-واشنگٹن-کی-خودسرانہ-پالیسیوں-میں-تبدیلی-سے-مشروط-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com