QR codeQR code

جنگ اور کشیدگی مناسب راستہ نہیں ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا

22 May 2019 گھنٹہ 12:13

خلیج فارس میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں بلکہ اس سے عالمی معیشت اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے


چین نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں بلکہ اس سے عالمی معیشت اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے صحافیوں سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات پر چین کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ اور کشیدگی مناسب راستہ نہیں بلکہ مذاکرات اور گفتگو واحد راہ حل ہے۔
لوکانگ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ فریقین تنازعات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوشش اور تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم بھی موجودہ مسائل کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.
انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ چین کا موقف بالکل واضح ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات قانونی ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا.


خبر کا کوڈ: 421404

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421404/جنگ-اور-کشیدگی-مناسب-راستہ-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com