QR codeQR code

ایران کی جانب سے یورونیم کی مقدارمیں 4 گنا اضافہ کردیا گیا

ایران نے 3 اعشاریہ 67 فیصد یورونیم کی مقدار کو چار گنا افزودہ کر دیا ہے

21 May 2019 گھنٹہ 12:22

    اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایرانی شہر نظنز میں واقع جوہری ری ایکٹر کے کمپلیکلس "احمدی روشن" میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا


ایران نے 3 اعشاریہ 67 فیصد یورونیم کی مقدار کو چار گنا افزودہ کر دیا ہے۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایرانی شہر نظنز میں واقع جوہری ری ایکٹر کے کمپلیکلس "احمدی روشن" میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے یورنیم افزودگی کی مقدار کو چار گنا اضافہ کرنے کا جوہری معاہدے کے دوسرے فریقیوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ ایران ان ہی سینٹری فیوجزسے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری شعبے کے ماہرین کی صلاحیتوں کے بھروسے پر مختصر عرصے میں اپنی یورنیم کی پیداوار کو 300 کلوگرام تک اضافہ کرسکیں گے۔
ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اگر یوریی فریقین چاہتے ہیں کہ ایران اپنی یورنیم کو جوہری معاہدے کے مقررہ مقدار کے مطابق افزودہ کرے تو ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 421258

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421258/ایران-کی-جانب-سے-یورونیم-مقدارمیں-4-گنا-اضافہ-کردیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com