QR codeQR code

اقتصادی بحران سے نکنے کیلیے ایران سے تجارت ضروری ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

19 May 2019 گھنٹہ 19:56

پاکستانی عوام کی معاشی اور رفاہی حالت کو بہتربنانے کے لئے ایران کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات ناگزیر ہیں


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی معاشی اور رفاہی حالت کو بہتربنانے کے لئے ایران کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات ناگزیر ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اسلام آباد میں متعین مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں اہم دوطرفہ معاملات اور علاقے ک صورتحال پر بات چیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری اور مہدی ہنردوست نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔
دو ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان میں ایران کے سفارت خانے کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں دونوں ملکوں کا تجارتی حجم ایک ارب ایک سو اٹھائیس ملین ڈالر تھا۔


خبر کا کوڈ: 420903

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420903/اقتصادی-بحران-سے-نکنے-کیلیے-ایران-تجارت-ضروری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com