QR codeQR code

پاکستان کی مذہبی سیاسی پارٹی کی جانب سے یوم قدس کو رسمی قرار دینے کا مطالبہ

کمیٹی برای اتحاد ملی اور پاکستان خواہان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا

18 May 2019 گھنٹہ 22:38

صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان بھی یوم قدس کو رسمیت دے کر ملکی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں


پاکستان کی مذہبی سیاسی پارٹی کی جانب سے یوم قدس کو رسمی قرار دینے کا مطالبہ
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمیٹی برای اتحاد ملی اور پاکستان خواہان نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم قدس کو سرکاری طور پر منایا جائے ۔
پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس میں "اسد اللہ بھٹو، صابر ابو مریم، محمد حسین محنتی، صادق جعفری اور قاضی احمد نورانی کے علاوہ دیگر ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس میں کہا گیا ، افسوس کے ساتھ 71 سال گذر چکے ہیں لیکن مسلم ممالک ابھی تک عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور صہیونی حکومت اپنی من مانی کرکے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔
کانفرنس کے شرکاء نے عوام سے مطالبہ کیا کہ یوم قدس پر بڑی تعداد میں شریک ہوکر غاصب صہیونی حکومت کے ناجائز وجود کی مذمت کریں اور صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان بھی یوم قدس کو رسمیت دے کر ملکی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔
انہوں نے آخر میں کہا، ہم غاصب صہیونی حکومت کو ہر گذ تسلیم نہیں کرتے اور دنیا کے امن و امان کا دشمن اسرائیل کو سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420756

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420756/پاکستان-کی-مذہبی-سیاسی-پارٹی-جانب-سے-یوم-قدس-کو-رسمی-قرار-دینے-کا-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com