QR codeQR code

فلسطینی عوام مشروط آزادی ہرگز قبول نہیں کریں گے

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے سنیچری ڈیل کو سامراجی منصوبہ قرار دیا ہے۔

18 May 2019 گھنٹہ 21:47

فلسطینی وزیر خارجہ   ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی عنقریب سنیچری ڈیل کے مقابلے کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کرے گی


فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے سنیچری ڈیل کو سامراجی منصوبہ قرار دیا ہے۔
نیوز ایجنسی ایسنا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ   ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی عنقریب سنیچری ڈیل کے مقابلے کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام مشروط آزادی ہرگز قبول نہیں کریں گے بلکہ ہم اپنی آبائی سرزمین پر حکمرانی، امن اور پرامن بقائے باہمی کے خواہاں ہے۔ریاض المالکی نے کہا کہ سنیچری ڈیل منصوبہ دراصل امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں تیار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سینچری ڈیل، امریکہ کا ایک نیا منصوبہ ہے جسے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی غرض سے سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔اس ناپاک منصوبے کے تحت بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی حق نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے باقی بچ جانے والے غرب اردن اور غزہ کا علاقہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 420744

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420744/فلسطینی-عوام-مشروط-آزادی-ہرگز-قبول-نہیں-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com